Tabassum

Add To collaction

ویلنٹائن ڈے

*_🌴Date Of Valentine Day{ 14 }February🌴_*

            *_ویلینٹائن ڈے کی تاریخ ( ١٤ )فروری_*

_ویلینٹائن ڈے کی تاریخ پر اپنی عزت و آبرو کا سودا کرنے والی عیاش مزاج لڑکیوں اور شادی شدہ عورتوں ہوش کے ناخن لو کیونکہ تمہاری عزت سے تمہارے خاندان کی عزت جڑی ہے اگر تمہاری آبرو کا شیش محل چکناچور ہوا تو تمہارے خاندان کا ہر فرد ننگا ہو جائیگا فخر سے اٹھنے والا سر ہمیشہ کیلئے جھک جائیگا_
_ویلینٹائن ڈے کی حقیقت و تاریخ پر غور کرو یہ صرف 14 فروری ہی نہیں ہے بلکہ ایک ایسا بازار ہے جہاں پر ایک پھول کے عوض عزت و آبرو کا سودا کیا جاتا ہے_
14 فروری *_بے شرمی کی تاریخ_*

_ویلینٹائن ڈے کے بارے میں سب سے پہلی روایت روم میں ملتی ہے جب روم کے بت پرست مشرکین 15 فروری کو جشن مناتے تھے جسے_
        _( Feast Of lupercaoius Wolf )_ 
_کے نام سے جانا جاتا تھا یہ جشن وہ اپنے دیوی دیوتاؤں کے اعزاز میں انہیں خوش کرنے کیلئے مناتے تھے_
_دیوی دیوتائوں میں ( Pan ) فطرت کا دیوتا عورتوں اور شادی کی دیوی رومی دیوتا جس کے کئ دیویوں کے ساتھ عشق و محبت کے تعلقات تھے_
_اس موقعے پر_
_تمام نوجوان لڑکیوں کے نام لکھ کر ایک برتن میں ڈالے جاتے تھے جس میں سے تمام لڑکے باری باری ایک ایک پرچی اٹھاتے اور اس طرح قرعہ اندازی کے زریعہ منتخب ہونے والی لڑکی اس لڑکے کی ایک دن ایک مہینے ایک سال یا تمام عمر کے لئے اس کی [ Sexual Companion ] قرار پاتی_
_یہ دونوں محبت کے اظہار کے طور پر آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے اور بعض اوقات شادی بھی کر لیتے تھے_
*_{ مگر آج تحفے کے بدلے آنچل داغدار ہوتے ہیں شادی نہیں ہوتی }_*
_اور اس طرح ویلینٹائن ڈے کارڈز پر دکھائے جانے والے نیم برہنہ اور تیر کمان اٹھائے ہوئے ( Cupid کیوپڈ ) کی تصویر ویلنٹائن ڈے کی خصوصی علامت ہے_
_اور رومن عقیدے کی رو سے *وینس* [ محبت اور خوبصورتی کی دیوی ] کا بیٹا ہے جو لوگوں کو اپنے تیر سے نشانہ لگا کر محبت میں مبتلاء کرتا ہے_
*_عیسائیت کا اثر_*
_جب روم میں عیسائیت منظر عام پر آئ تو عیسائیوں نے اس جشن کو اپنے رنگ میں رنگنے کی کوشش کی اس مقصد کیلئے 14 فروری کی تاریخ کا انتخاب کیا گیا جس دن رومیوں نے ایک عیسائ پادری *ویلنٹائن* کو سزائے موت دی تھی_ _مگر کیوں اور کیسے؟_
_سرسری نظر واقعے پر ڈالیں_
_رومی بادشاہ Claudius کے عہد میں روم کی سر زمین مسلسل کشت و خون کی وجہ سے جنگوں کا مرکز بنی ہوئ تھی اور یہ عالم ہوگیا تھا کہ ایک وقت میں Claudius کو اپنی فوج کیلئے مردوں کی تعداد بہت کم نظر آئ جسکی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ روم کے نوجوان اپنی بیویوں کو چھوڑ کر پردیس لڑنے کیلئے جانا پسند نہیں کرتے تھے_
_بادشاہ نے اسکا حل یہ نکالا کہ ایک خاص عرصے کیلئے شادیوں پر پابندی عائد کر دی تاکہ نوجوانوں کو فوج میں آنے کیلئے آمادہ کیا جا سکے_
_اس موقع پر ایک پادری جسکا نام *سینٹ ویلنٹائن* تھا اس نے خفیہ طور پر نوجوانوں کی شادی کروانے کا اہتمام کیا_
_جب یہ راز فاش ہوا تو بادشاہ Claudius کے حکم پر *سینٹ ویلنٹائن* کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال کر سزائے موت کا حکم سنا دیا_
_جیل میں یہ پادری جیلر کی بیٹی کو دل دے بیٹھا جو روزانہ اس پادری سے ملنے آیا کرتی تھی لیکن یہ ایک راز تھا کیونکہ عیسائ قوانین کے مطابق پادریوں اور راہبوں کیلئے شادی کرنا ممنوع تھا ( پادریوں اور راہبوں کیلئے شادی کرنا جائز نہیں تھا )_
_موت کی تاریخ جب قریب آئ تو بادشاہ نے پادری *سینٹ ویلنٹائن* کے سامنے شرط رکھی کہ اگر وہ مذہب عسائیت کو چھوڑ کر رومی خداؤں کی عبادت کرے تو اسے معاف کر دیا جائیگا اسے آعلیٰ منصب ملے گا اور ساتھ ہی بادشاہ کی بیٹی سے اسکی شادی بھی کر دی جائیگی_
_لیکن_
_پادری *سینٹ ویلنٹائن* نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں اسے رومی جشن سے ایک دن پہلے 14 فروری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا_
_مرنے سے پہلے اس نے جیلر کی بیٹی کو ایک خط لکھا جسکا خاتمہ { From Your Valentine } الفاظ پر کیا_
_اور آج بہت سے ویلنٹائن کارڈز پر لکھے جانے والے Greetingcards کے الفاظ From Your Valentine ہوتے ہیں جو ماضی کے اسی واقعہ کی یاد دلاتے ہیں_
_ویلنٹائن کے نام سے کم از کم تین مختلف پادری ہیں اور تمام کی موت کا دن بھی 14 فروری ہی ہے_
_یورپ میں Gelasius نے سرکاری طور پر 15ًفروری کے رومی فیسٹول Lupercalia کو بدل کر 14 فروری کو *سینٹ ویلنٹائن ڈے* منانے کا اعلان کیا اور لاٹری کے زریعے لڑکی کے انتخاب کی رومی رسم و رواج میں رد و بدل کیا_
_کہ پرچی میں نوجوان لڑکی کے بجائے عیسائی پادریوں کے نام لکھے جاتے اور تمام عورتیں ایک ایک پر چی اٹھاتیں
_اسکا مقصد یہ ہوتا تھا کہ جو عورت جس پادری کے نام کی پچی اٹھاتی اسے اگلے سال تک اسی پادری کے طور و طریق کو اپنانا ہوتا_
_خلاصہ یہ کہ ایک سال تک اس لڑکی یا عورت کو اس پادری کی *رکھیل* بن کر رہنا پڑتا_
_ایک عیسائ پادری *ویلنٹائن* کے حوالے سے منایا جانے والا دن اس دن کا تاریخی تہوار ہے ہے_
_تاریخی تہوار رسم و رواج تحریف در تحریف کے عمل سے گزر کر تاریخ میں ایسی شرمناک شکل اختیار کر چکا ہے جسکی عملی عقلی اور فکری بنیادیں ابھی تک مغرب بھی تلاش کر رہا ہے_ _____
                         *_[{ العلم نور }]_*

   24
7 Comments

Yusuf

19-May-2023 01:05 PM

Sahi likha he

Reply

Simran Bhagat

18-Feb-2023 09:09 PM

Amazing

Reply

Renu

16-Feb-2023 09:59 PM

👍👍🌺

Reply